ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے وجئے نگر میں چلتی بس کا ٹائر پھٹنے سے لگی آگ، تمام مسافر محفوظ

کرناٹک کے وجئے نگر میں چلتی بس کا ٹائر پھٹنے سے لگی آگ، تمام مسافر محفوظ

Tue, 12 Sep 2023 13:49:54    S.O. News Service

بنگلورو،  12 / ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ریاست کرناٹک کے وجئے نگر ضلع میں صبح 3:30 بجے بنگلورو  سے ہاسپیٹ ہوتے ہوئے وجئے نگر جارہی پرائیویٹ بس کا کوڈلگی تعلقہ کے کانوسہلی کے  نیشنل  ہائی وے نمبر 50 پر ٹائر برسٹ ہوجانے کے بعد پوری بس میں آگ لگی گئی۔

بس میں تقریباً 30 مسافر تھے، جو اس حادثہ میں بال بال بچ گئے اور بس میں آگ لگتے ہیں سارے مسافروں کو بس سے نیچے اتار لیا گیا تھا، بس مسافروں ڈائیور اور کنڈکرنے آگ بجھانے کی کوشش کی، مگر آگ کے زیادہ پھیلنے پر پوری بس جل گئی، مگر سارے مسافر محفوظ ہیں، بس کے اندر ایمرجنسی فائر آلات بھی موجود نہیں تھے، کوڈلگی تعلقہ بانا ہوسہلی تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔ 

دو دن قبل ہی بنگلورو۔ میسور ایکسپر یس ہائی وے پر جارہی ایک کار میں بھی آگ لگی تھی، یہ کار بنگلورو سے میسورو جارہی تھی، کار میں آگ لگنے پر تمام افراد کے فوری کار سے باہر نکل آنے پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ 


Share: